Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 02 اگست ، 2025 | Saturday , August   02, 2025
ہفتہ ، 02 اگست ، 2025 | Saturday , August   02, 2025

محمد ابرار صدیقی حج کی ادائیگی کے دوران چل بسے

جدہ کے العزیزیہ محلے کے پاکستانی رہائشی محمد ابرار صدیقی فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران مشاعر مقدسہ میں کار حادثہ کے باعث جاں بحق ہوگئے۔وہ مزدلفہ میں شاہ فیصل پل کے قریب حادثے کا شکار ہوئے تھے۔ متوفی کی عمر 69سال تھی۔ وہ العزیزیہ میں مسجد تعاون کے قریب رہائش پذیر تھے۔ان کی نماز جنازہ حرم مکی شریف میں ادا کی گئی جبکہ تدفین مقبرہ شرائع میںہوئی۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر مشاعر مقدسہ میں کام کرنے والے حج والنٹیئرگروپ کے رضاکاروں نے متوفی کے اہل خانہ سے رابطہ کیا اور کاغذی کارروائی کی تکمیل میں مدد کی۔واضح رہے کہ پاکستان حج والنٹیئر گروپ ہرسال منیٰ میں حجاج کی خدمات کے لئے مامور ہوتا ہے۔امسال پاکستان حج والنٹیئر گروپ کے تحت 600رضاکار خدمات پیش کررہے ہیں۔گروپ کے ذمہ دار عظیم الحسن عثمانی نے بتایا کہ امسال ریاض سے 100کے قریب رضاکار شامل ہوئے ہیںجبکہ جدہ سے رضاکاروں کی تعداد 350ہے۔باقی رضاکاروں کا تعلق دمام ، جیزان، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سے ہے۔ رضاکاروں کے لئے مکہ مکرمہ کے عزیزیہ محلے میں رہائش رکھی گئی ہے۔ معذور اور معمر حجاج کی خدمت کے لئے 250وہیل چیئر کا انتظام کیا گیا ہے۔ یہ پاکستانی رضاکار ہرسال 10سے12ذوالحجہ تک خدمات انجام دیتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان حج والنٹیئر گروپ کے تحت گزشتہ سال 3ہزار رضاکاروں نے خدمات پیش کی تھیں۔ 
 

شیئر: