حجاج کرام میں تحائف تقسیم کرنے والے ادارے نے عید کے دنوں میں زمزم کی 57ہزار بوتلیں تقسیم کیں۔ حجاج کرام میںپانی کی ایک لاکھ 84ہزار بوتلوں کے علاوہ جوس کے 2لاکھ 60ہزار پیکٹ بھی تقسیم ہوئے۔ ادارے کے سربراہ منصور العامر نے بتایا کہ ادارے نے امسالح حرم مکی شریف میںپانی کی بوتلیں تقسیم کرنے کے لئے 150سے زائد رضاکاروں کی خدمات حاصل کی ہیںجبکہ مشاعر مقدسہ میں حجاج کو زمزم پلانے کے لئے 500رضاکار کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ حجاج کرام میں تحائف تقسیم کرتا ہے تاہم مشاعر مقدسہ میں جہاں ان دنوں شدید گرمی ہے وہاں پانی سے زیادہ بہتر کوئی تحفہ نہیں ہوسکتا۔