عیدالاضحی کے دن پانی سپلائی کرنے والے ادارے نے مشاعر مقدسہ میں 7لاکھ مکعب میٹر پانی فراہم کیا۔منیٰ میں موجود حاجیوں نے عید کے دن 230ہزار مکعب میٹر صرف کیا۔پانی سپلائی کرنے والے ادارے کے سربراہ انجینیئر عبداللہ حسنین نے کہا ہے کہ مشاعر مقدسہ میں بیت الخلاءکے 3300یونٹوں کو 24گھنٹے پانی کی سپلائی جاری ہے۔ منیٰ کو پانی کی سپلائی کے لئے ادارے نے خصوصی انتظام کررکھا ہے۔