مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے میدان عرفات اور مزدلفہ میں صفائی کا کام مکمل کرلیا۔ صفائی کارکنوں نے مجموعی طور پر 350ٹن کوڑا دونوں مقامات سے اٹھایا۔ میونسپلٹی میں صفائی کے نگران انجینیئر عاطف حکمی نے بتایا کہ میدان عرفات کو 3حصوں میں تقسیم کرکے صفائی کا کام وقوف عرفہ کے دن رات 12بجے سے شروع کیا تھا۔ صفائی مہم میں مجموعی طور پر 1361افراد نے حصہ لیا۔ عرفات میں صفائی کا کام مکمل کرنے کے بعد جب حجاج مزدلفہ سے منیٰ روانہ ہوگئے تو مزدلفہ کی صفائی کا کام شروع کیا گیا۔ مشاعر مقدسہ کی صفائی کے لئے میونسپلٹی نے صفائی کے لئے استعمال ہونے والے جدید آلات فراہم کررکھے ہیں۔ منیٰ میں صفائی کا کام بھی جاری ہے۔