وزارت صحت نے ضیوف الرحمن کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشاعر مقدسہ میں قیام کے دوران صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ کھانے پینے کی اشیاءاستعمال کرنے سے پہلے ڈبے میں تاریخ انتہا دیکھیں اور غیرقانونی طور پر ٹھیلے لگانے والوں سے کھانے پینے کی چیزیں نہ خریدیں۔ دن میں متعدد مرتبہ ہاتھ دھوئیں اور سبزیوں اور پھلوں کو اچھی طرح دھونے کے بعد کھائیں۔ کھانے پینے کی کوئی بھی چیز کمرے میں نہ رکھیں۔