نائب ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے پیر کو عید الاضحی کی نماز جنوبی سرحد میں برسرپیکار مسلح افواج کے جوانوں کے ساتھ ادا کی۔ وہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے انہیں عید الاضحی کی مبارکباد پیش کرنے اور انکی حوصلہ افزائی کرنے گئے تھے۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہزادہ محمد بن سلمان، جوانوں سے عید ملے اورانکے ساتھ ناشتہ کیا۔ بعدازاں وہ جوانوں کے ساتھ گھل مل گئے اور جوانوں نے وزیر دفاع کے ساتھ سیلفی لی۔عید ملن کے بعد شہزادہ محمد بن سلمان نے عسکری قیادت کے ساتھ بعض اہم امور میں مشاورت کی۔ ملاقات کے دوران مسلح افوا ج کے سربراہ جنرل عبدالرحمن البنیان ،جنوبی ریجن کے سربراہ جنرل عبداللہ القفاری اور وزیر دفاع کے مشیر جنرل احمد عسیری کے علاوہ دیگر اہم عہدیدار شامل تھے۔