جرمنی میں رہنے والی ایک 15 سالہ سعودی لڑکی ریوف الحمیضی نے نقاب والی ایموجیز (سوشل میڈیامیں استعمال ہونے والی تاثراتی تصاویر) بنائی ہے۔ انہوں نے اسے منظوری کے لئے یونیکوڈ کنسورشیم کے پاس بھیجا ہے۔ آن لائن ڈسکشن فورم ”ریڈٹ“ کے شریک بانی الیکسس اوہینیم کو یہ ایموجیز کافی پسند آئی ہیں۔ اگر ان ایموجیز کو منظور کر لیا جاتا ہے تو 2017 ءسے یہ استعمال میں آ جائیں گی۔ نقاب اور حجاب والی ایموجیز کی تجویز ایسے وقت میں آئی ہے جب یورپ میں حجاب اور نقاب پر بحث کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسے میں 15 سالہ ریوف الحمیضی نے ایموجیز پر ایک مضمون پڑھنے کے بعد یونی کوڈ کو اپنی تخلیق کردہ ایموجیز کے متعلق خط ارسال کیا ہے۔ ابھی تک انہوں نے اس کے لئے باضابط درخواست نہیں کی لیکن انھیں امید ہے کہ وہ نومبر تک اس کے لئے باضابطہ درخواست کریں گی۔ اپنے پہلے ڈرافٹ میں الحمیضی نے لکھاہے کہ ڈیجیٹیلائزیشن کے دور میں تصاویر سوشل میڈیا میںچیٹنگ اپلیکیشن کا اہم حصہ ہیں۔ دنیا میں بہت سے اختلافات کے باوجود ہمیں سب کی نمائندگی کرنا چاہیے۔