منی (واس) مشاعر مقدسہ میں وزارت صحت کے تحت مختلف مراکز سے 60ہزار 769حاجیوں نے رجوع کیا۔ وزارت صحت نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وزارت کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت 582عازمین زیرعلاج ہیں۔عید کے دنوں میں 46حاجیوں کو ڈالیسیس کی سہولت فراہم کی گئی جبکہ 2حاجیوں کی اوپن ہارٹ سرجری کی گئی۔ ایک حاجی کو انجیو گرافی کی سہولت فراہم کی گئی۔ 1622حاجی ایسے تھے جنہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ یکم ذوالقعدہ سے 10ذوالحجہ تک 3لاکھ 42ہزار 105حاجیوں کو مختلف طبی خدمات پیش کی گئیں۔ امسال حج موسم کے دوران ایک خاتون کے ہاں بچی کی ولادت ہوئی۔