مکہ مکرمہ میں النور اسپتال کے طبی عملے نے 10ویں منزل سے گرنے والے عازم کی جان بچالی ۔5دن پہلے 65 سالہ عازم مکہ مکرمہ میں رہائشی ٹاور کی دسویں منزل سے گر گیا تھا۔ اسپتال کے طبی عملے کا کہنا ہے کہ اونچائی سے گرنے کے باعث عازم کی متعدد جگہوں میں ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور سر میں گہری چوٹ لگی۔اسپتال میں داخلے کے وقت وہ مکمل طور پر بیہوش تھا۔ فوری طبی امداد کی وجہ سے اس کی جان بچا لی گئی جبکہ وہ 15فیصد ہوش میں ہے۔