سرحدی سیکیورٹی فورس کے ترجمان کرنل ساہر الحربی نے کہا ہے کہ سرحدی سیکیورٹی فورس نے مکہ مکرمہ ریجن میں سمندری حدود کی دراندازی کرتے ہوئے 66افراد کو گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب سوڈان سے سعودی عرب کے علاقائی سمندر میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے 20سوڈانی ، 10نائیجیرین ، 12ایتھوپین اور چاڈ سے تعلق رکھنے والے 24دراندازوں کو پکڑا ہے۔ ان میں 23خواتین اور 21بچے تھے۔ گرفتار شدگان کو کاغذی کارروائی کی تکمیل کے بعد متعلقہ محکمہ کے حوالے کردیا جائےگا۔