Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 02 اگست ، 2025 | Saturday , August   02, 2025
ہفتہ ، 02 اگست ، 2025 | Saturday , August   02, 2025

حرم شریف میں 120خواتین رضاکار کام کررہی ہیں

سعودی ہلال احمر کے تحت امسال خواتین زائرین کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے120 خواتین رضاکارانہ طور پر کام کررہی ہیں۔یہ رضاکار خواتین مسجد الحرام میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ہلال احمر کے ذمہ داروں نے بتایا کہ رضاکار خواتین عیدالاضحی کے دوران دوپہر 2بجے سے رات 10بجے تک خواتین زائرین کو طبی سہولیات فراہم کریں گی۔رضاکار خواتین کو 3 افرادکے گروپ میں تشکیل دیا گیا ہے جن میں ایک ڈاکٹر شامل کی گئی ہیں۔ 

شیئر: