پاکستان علماءکونسل کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی نے حج منصوبے کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز، ولی عہد ووزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف اور نائب ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حج منصوبے پر کام کرنے والے تمام اداروں نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ ضیوف الرحمن کو پیش کی جانے والی سہولتیں ناقابل فراموش ہیں۔ سعودی حکومت ہر سال حج خدمات میں نیا اضافہ کرتی ہے۔حرم مکی شریف کی توسیع سے حج کی ادائیگی میں سہولت ہوئی ۔