سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والے کنگ فہد پل کے کسٹم حکام نے ایک لاکھ 40ہزار ریال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔کسٹم حکام نے کہا کہ ایک مسافر گاڑی کے مختلف خفیہ خانوں میں نقدی چھپا کر لیجارہا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا۔ حکام نے واضح کیا کہ سعودی عرب کے قوانین کے مطابق مسافر 60ہزار ریال سے زیادہ اپنے ساتھ نہیں لے جا سکتا۔