Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 02 اگست ، 2025 | Saturday , August   02, 2025
ہفتہ ، 02 اگست ، 2025 | Saturday , August   02, 2025

استعمال شدہ استرے سے بال نہ مونڈے جائیں، وزارت صحت

وزارت صحت نے ضیوف الرحمن کو آگاہ کیا ہے کہ ہرفرد کے لئے الگ استرا استعمال کیا جائے۔ استعمال شدہ استرے سے کسی حاجی کے بال نہ مونڈے جائیں۔ اس سے متعددی بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ رہتا ہے۔ وزارت صحت نے واضح کیا کہ مشاعر مقدسہ میںصرف ڈسپوزایبل استرے استعمال کرنے کی اجازت ہے۔بال ترشوانے اور منڈوانے کے لئے اجازت یافتہ حجاموں کی دکانوں میں جائیں۔ دوسری طرف وزارت محنت کے ذیلی ادارے نے منیٰ میں حاجیوں کے بال ترشوانے اور منڈوانے کے لئے 250 سعودی حجاموں کو کام کرنے کی اجازت دی ہے۔ادارے کے اہلکار فیصل بن عقیل کدسہ نے بتایا کہ سعودی حجاموں کو ادارے نے فنی تربیت دی ہے۔ مشاعر مقدسہ میں کام کرنے والے سعودی حجاموں کو بال ترشوانے اور منڈوانے کے لئے خصوصی کورس کرایاگیا ہے۔ سعودی حجاموں کی دکانیں جمرات پل کے مغرب میں بیعہ میدان میں کھولی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ شریفانہ پیشہ ہے۔ اس میں فنی صلاحیتوں کی ضرورت ہے۔ادارے نے کورس مکمل کرنے والوں کو ڈپلومہ دیا ہے۔ دریں اثناءمکہ مکرمہ میونسپلٹی نے منیٰ میں 6مختلف مقامات میں حجاموں کی دکانیں کھولنے کی اجازت دی ہے۔ ان دکانوں میں مجموعی طور پر 1100کرسیاں ہیں۔ مکہ مکرمہ کے میئر ڈاکٹر اسامہ البار نے کہا ہے کہ میونسپلٹی صحت کے اعلیٰ ضوابط کے نفاذ کی پابند ہے۔ جن حجاموں کو منیٰ میں کام کرنے کی اجازت دی ہے انہیں ضوابط کی پابندی کے علاوہ صحت کے اصولوں کا بھی خیال رکھنا ہے۔ حجاموں کی نگرانی کے لئے میونسپلٹی نے 1250اہلکار متعین کئے ہیں جو تمام دکانوں کی نگرانی کریں گے۔ صحت کمیٹیاں بھی تفتیشی دورے کریں گی۔

شیئر: