Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 02 اگست ، 2025 | Saturday , August   02, 2025
ہفتہ ، 02 اگست ، 2025 | Saturday , August   02, 2025

آج کے دن ہمیں اپنے ان شہداءکو یاد کرنا ہے جنہوں نے وطن کے دفاع کیلئے اپنی جانیں قربان کردیں، شاہ سلمان

منیٰ (واس) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے دن ہمیں اپنے ان شہداءکو یاد کرنا ہے جنہوں نے وطن کے دفاع کیلئے اپنی جانیں قربان کردیں۔ ہم اللہ رب العالمین کے حضور دعا گو ہیں کہ انکے درجات بلند کرے۔وہ منیٰ میں ایوان شاہی میں سعودی عرب کے مفتی اعلیٰ شیخ عبدالعزیز آل شیخ ، علماء، مشائخ ، حج سیکیورٹی فورس کے ذمہ داران ، عسکری شعبوں کے سربراہان،شاہی خاندان کے ا فراد اور شہریوں سے خطاب کررہے تھے۔شاہ سلمان نے عسکری شعبوں سے وابستہ جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے دفاع کیلئے آپ کی قربانیاں یاد رکھی جائیں گی۔آپ کی کارکردگی پر ہمیں فخر ہے۔ آپ وطن کی حمایت میں جس راہ پر چل رہے ہیں یہ وہی راستہ ہے جس پر ہمارے آبا¶ اجداد چلے تھے۔ خادم حرمین شریفین نے شہریوں اور امت مسلمہ کے تمام افراد کو عید الاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ حاجیوں کا حج قبول فرمائے اور انہیں سلامتی کے ساتھ انکے وطن واپس لیجائے۔

شیئر: