Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

مسجد الحرام میں ختم القرآن، 25 لاکھ مسلمانوں کی شرکت

’بیرون ملک سمیت ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد نے صبح سے مسجد الحرام کا رخ کرلیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
حرمین انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’آج بدھ کو مسجد الحرام ختم القرآن ہوا جس میں کم و بیش 25 لاکھ فرزندان اسلام نے شرکت کی ہے۔‘
سبق ویب سائٹ کے مطابق تراویح میں ختم القرآن کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’بیرون ملک سمیت ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد نے صبح سے مسجد الحرام کا رخ کرلیا ہے‘۔
’یہی کیفیت مسجد نبوی میں رہی ہے جہاں عصر کے بعد سے ہی حرم نمازیوں سے بھر گیا ہے‘۔
’مسجد الحرام نمازیوں سے بھر جانے سے بعد بیرونی صحنوں میں بھی صفیں بچھ گئی ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’زائرین کی بڑی تعداد کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے انتظامیہ پوری طاقت سے کام کر رہی ہے‘۔
’حرمین شریفین میں نمازیوں کے داخلے اور خارجے کے لیے الگ الگ دروازے مقرر کئے گئے ہیں‘۔

شیئر: