Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

’خواب، یقین اور حاصل کرو‘ امریکہ میں ’روز پریڈ‘

امریکہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے کیسز میں اضافے کے باوجود نئے سال کے موقع پر ’روز پریڈ‘ منعقد کی گئی۔
امریکی نیوز ایجنسی اے پی کے مطابق سنیچر کو ہونے والی اس پریڈ کا تھیم ’خواب، یقین اور حاصل کرو‘ ہے اور یہ اس پریڈ کا 133 واں ایڈیشن ہے۔

اس پریڈ میں امریکہ کے نامور اداکاروں، 20 بینڈز، گھوڑ سواروں کے 18 گروپس اور درجنوں فلوٹس شامل تھے۔

اس پریڈ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور اس کا روٹ ساڑھے پانچ میل کے قریب تھا۔ بہت سے لوگ رات ہی کو کیمپس لگا کر بیٹھ گئے۔

حکام نے لوگوں کو ماسک پہننے اور اپنے گروپ کے علاوہ لوگوں کے ساتھ ملنے جلنے سے منع کیا تھا۔

2021 کی روز پریڈ منعقد ہونے سے کئی ماہ پہلے ہی منسوخ کر دی گئی تھی۔

اس سے قبل اس پریڈ کو دوسری جنگ عظیم کے دوران کئی برس تک بند رکھا گیا۔

اس پریڈ میں مختلف ادارے شرکت کرتے ہیں۔

اس تقریب میں شرکت کرنے والی ٹیمیں دیکھنے والوں کو محظوظ کرتی ہیں۔

نادیہ چنگ کو 2022 کے روز کوئن کا تاج پہنایا گیا۔ 

شیئر: