Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

قدرت کی خوب صورتی اور فوٹو گرافر کی فنکاری جب یکجا ہوں

سعودی فوٹو گرافر عبدالقادر المالکی کی اس سے قبل بھی کئی تصاویر مقبول ہوچکی ہیں (فوٹو: عبدالقادر المالکی)
سعودی فوٹو گرافر عبدالقادر المالکی نے طائف میں منگل کے روز ہونے والی بارش سے پہلے بجلی کڑکنے کے خوب صورت مناظر کو اپنے کیمرے میں محفوظ کر لیا ہے۔
یہ وہی سعودی فوٹو گرافر ہیں جنہوں نے طائف کی بلند ترین چوٹی سے کلاک ٹاور کی تصویر بنائی تھی جس کے پیچھے جدہ میں واقع بینک کی عمارت نظر آرہی ہے۔
دنیا بھر میں مقبول ہونے والی اس شاہکار تصویر کے فوٹو گرافر نے طائف کے جبل مفتی پر کھڑے ہوکر شہر پر چمکنی والی بجلی کی متعدد تصاویر شیئر کی ہیں۔

تصویر کو دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ جب بارش، بجلی اور جگہ کی خوب صورتی کے ساتھ فوٹوگرافر کی فنکاری یکجا ہو تو پھر یہ شاہکار تصویر ہمارے سامنے آتی ہے۔

شیئر: