Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

منفرد داڑھی اور مونچھوں والے افراد جرمن چیمپئن شپ میں

جرمنی میں داڑھی اور مونچھوں کی چیمپئن شپ میں مختلف ممالک سے 100 سے زیادہ افراد نے حصہ لیا (فائل فوٹو: روئٹرز)
جرمنی میں داڑھی اور مونچھوں کی چیمپئن شپ میں مختلف ممالک سے 100 سے زیادہ افراد نے حصہ لیا۔ چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے افراد نے اپنی مونچھوں اور داڑھیوں کو منفرد انداز سے بنایا تھا۔ مونچھوں اور داڑھیوں کو منفرد رکھنے کے لیے مقابلے میں حصہ لینے والوں نے سخت محنت کی۔
مختلف ممالک سے آئے ان افراد کی داڑھی اور مونچھیں برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کی ان تصاویر میں دیکھیے۔

چیمپئن شپ میں شریک نوربرٹ ڈوپف آسٹریا سے آئے ہیں۔

یہ مقابلہ ہر دو سال بعد منعقد کیا جاتا ہے۔

مقابلے میں حصہ لینے والے افراد کا کہنا ہے کہ وہ داڑھی اور مونچھوں کا خاص خیال رکھتے ہیں۔

تجربہ کار ہیئر ڈریسر بہترین داڑھیوں اور مونچھوں والے افراد کو منتخب کرتے ہیں۔

مقابلے میں حصہ لینے والوں کی نہ صرف داڑھی اور مونچھیں بلکہ ان کا لباس بھی منفرد ہوتا ہے۔

ان کا نام کلاؤس لائبل ہے اور ان کا تعلق جرمنی سے سے۔ مقابلے میں حصہ لینے کے لیے متعلقہ کلب کا رکن ہونا ضروری ہے۔

اگلی چیمپئن شپ کا انعقاد نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں 2023 میں ہو گا۔ 

شیئر: