Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

کابل میں صدارتی محل کے باہر خواتین کا اپنے حقوق کے لیے احتجاج

خواتین نے کابل کے صدارتی محل کے باہر احتجاج کیا۔ (فوٹو: ایسوسی ایٹڈ پریس)
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں صدارتی محل کے باہر متعدد خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خواتین کے حقوق کو برقرار رکھیں اور نئی حکومت میں خواتین کو بھی شامل کریں۔
دیکھیے اس احتجاج کے مناظر ایسوسی ایٹڈ پریس کی ان تصاویر میں

خواتین مظاہرے کے دوران انسانی حقوق بحال رکھنے کے نعرے لگاتی رہیں۔

خواتین کا کہنا ہے کہ وہ ماضی میں واپس نہیں جانا چاہتیں۔

خواتین نے مطالبہ کیا کہ مستقبل میں انہیں تعلیم، سیاست اور سماجی میدان میں بھرپور حقوق دیے جائیں۔

مظاہرین نے نئی کابینہ میں خواتین کی شمولیت کا بھی مطالبہ کیا۔

خواتین کا کہنا تھا کہ ان کا آزادی اظہار رائے کا حق برقرار رکھا جائے۔

شیئر: